بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

چالیس احادیث یاد کرنے کی فضیلت


سوال

ایک حدیث میں آیا ہے کہ جس شخص نے چالیس احادیث یاد کیں تو اسے قیامت کے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت نصیب ہو گی. حدیث کی صحت کے بارے میں راہ نمائی فرمائیں!

جواب

شعب الایمان بیہقی میں ہے:

"من حفظ على أمتي أربعين حديثًا من أمر دينها بعثه الله في زمرة الفقهاء". (۱)

یہ  حدیث مختلف صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، اگر چہ اس کے تمام طرق ضعیف ہیں، (۲) لیکن کثرتِ طرق کی بنا پر اس کا ضعف کم ہوگیا۔ (۳) خصوصاً فضائل کے باب میں تو حدیثِ ضعیف بھی قابلِ قبول ہے ۔   

        ابنِ عساکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ روایت حضرت عمر ،حضرت علی ،حضرت عبداللہ بن مسعود ، حضرت ابودرداء ، حضرت معاذ ، حضرت ابو امامہ ،حضرت انس ،حضرت عبداللہ بن عباس ، حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہم اجمعین سے منقول ہے، اور تمام طرق میں کلام ہے،(۴)  لیکن باوجود ضعف کے کثرتِ روایت کی بنا پر اسے بالکل رد نہیں کیا جاسکتا، اس کے ساتھ ساتھ علماء کا قبولِ عام بھی اس کے صحیح ہونے کی دلیل ہے۔(۵) فقط واللہ اعلم

حوالہ جات

(۱) شعب الإیمان للبيهقي، باب في طلب العلم، فضل العلم وشرفه : ۲/ ۲۷۰،دار الکتب العلمیة ، بیروت.

(۲)کشف الخفاء ومزیل الإلباس: ۲/ ۲۴۶، ط: مکتبة الغزالي.

(۳) النکت للزرکشي، معرفة الحسن من الحدیث: ۱۰۳، ط:دارالکتب العلمیة، بیروت.

(۴)کشف الخفاء : ۲/ ۲۴۶، ط: مکتبة الغزالي.

(۵) قواعد في علوم الحدیث، الفصل الثاني :۶۰، ط: إدارة القرآن، کراچي.


فتوی نمبر : 144104200404

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں