ایک عورت جس نے اپنی منگیتر کی ساتھ زنا کیا، اب وہ مرد اس عورت کے ساتھ نکاح کرنے سےانکار کر رہا ہے، جب کہ وہ عورت اس مرد سے 4 ماہ سے حاملہ ہے ، اس عورت کےلیے کیا حکم ہے ، وہ اپنا حمل گرانا چاہتی ہے؟
دونوں پر حرام کے ارتکاب کی وجہ سے توبہ واستغٖفارلازم ہے، اورجب تک نکاح نہ ہو کوئی تعلق رکھنا ناجائز ہے، شریعت میں نکاح سے پہلے خواہ منگنی ہوچکی ہو ملاقات اور رابطہ رکھنا ممنوع ہے، اور اسی طرح کے مفاسد کی وجہ سے شریعت نے برابری کا رشتہ ملنے کے بعد نکاح میں تاخیر کو سخت ناپسند کیا ہے۔ بہرحال اب چار ماہ کا حمل ضائع کرنا بھی حرام ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201356
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن