4 رکعت والی نماز میں قرأت کیسے کرنی چاہیے؟ خصوصاً آخری دو رکعت میں؟
صورتِ مسئولہ میں اگر چار رکعت والی فرض نماز ہو تو اس کی پہلی دو رکعات میں سورہ فاتحہ اور اس کی بعد کوئی سورت پڑھنا واجب ہے، جب کہ آخری دو رکعات میں قرأت واجب نہیں، البتہ سورہ فاتحہ پڑھنا مسنون ہے۔ اور اگرچار رکعات والی نماز سنت یا نفل ہو تو اس کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ اور اس کے بعد کوئی سورت پڑھنا واجب ہے۔
طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:
’’و يكره قراءة سورة فوق التي قرأها‘‘. (مكروهات الصلاة، ص: ٣٥٢، ط: قديمي)
فتاوی شامی میں ہے:
’’(قوله: بترك واجب) اي من واجبات الصلاة الأصلية، لا كل واجب؛ إذ لو ترك ترتيب السور لا يلزمه شيء مع كونه واجباً‘‘. ( باب سجود السهو، ٢/ ٨٠، ط: سعيد)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144003200170
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن