بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پُش اَپ ورزش کا حکم


سوال

 کیا پش اَپ ورزش مکروہ ہے، اس میں سینا اور پیٹ زمین کے قریب کیے جاتے ہیں، مگر ٹکرائے نہیں جاتے کہ اوندھا لیٹنے والی ہیئت ہو.

جواب

 مذکورہ طریقے پر ورزش  کرنے میں مضائقہ نہیں ہے۔یہ اس وعید میں داخل نہیں ہے جس میں اوندھے منہ لیٹنے کی ممانعت آئی ہے۔

تکملۃ فتح الملہم میں ہے:

" وعلي هذا الأصل فالألعاب التي يقصد بها رياضة الأبدان أو الأذهان جائزة في نفسها مالم يشتمل علي معصية أخرى، وما لم يود الانهماك فيها إلى الإخلال بواجب الإنسان في دينه و دنياه". (تکملہ فتح المہم، قبیل کتاب الرؤیا، (4/435) ط:  دارالعلوم کراچی) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200055

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں