بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشاب کے قطرے کپڑوں پر لگنے کے بعد ان کو دھوکر نماز ادا کرنا


سوال

میں حاجت رفع کرنے کے لیے  مسجد کے واش روم میں گیا، وہاں پیشاب کرتے ہوئے میرے کپڑے پر پیشاب کے کچھ  قطرے آگئے، بدن پر نہیں ،صرف کپڑے پر تھے، میں نے وہ دھو کر  نماز ادا کرلی، کیا میری نماز ہوگئی یا میں ناپاک ہوگیا تھا؟

 

جواب

صورتِ مسئولہ میں پیشاب کرتے ہوئے کپڑے کے جس حصے پر پیشاب کے قطرے لگے تھے صرف اسی حد تک وہ کپڑا ناپاک ہوا تھا، اس کے علاوہ کپڑے کے دوسرے حصے یا بدن جہاں قطرے نہیں لگے تھے وہ ناپاک نہیں ہوا تھا، لہذا جب آپ نے کپڑے کی نجاست والی جگہ اچھی طرح دھوکر پاک کرکے نماز  ادا کرلی تو آپ کی نماز ادا ہوگئی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104201062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں