بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پچاس ہزار روپے پر سال گزرنے کی صورت میں زکاۃ لازم ہوگی یا نہیں؟


سوال

میرے پاس 50000 ہزار روپے ہیں، اس روپے پر ایک سال بھی مکمل ہوا ہے، کیا اس پر زکاۃ ہوتی ہے؟

جواب

زکاۃ کے واجب ہونے کا نصاب کم از کم ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت ہے، آج کل (۲۵ جنوری ۲۰۲۰) چاندی کی قیمت پچپن ہزار بیس  ( ۵۵۰۲۰ ) روپے بنتی ہے، اس اعتبار سے  پچاس ہزار روپے پر زکاۃ لازم نہیں ہوگی۔

لیکن اگر جس وقت اس رقم پر سال پورا ہوا تھا اس وقت چاندی کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے پچاس ہزار نصاب تک پہنچ رہا تھا یا اگر آپ کی ملکیت میں پچاس ہزار روپے کے علاوہ تھوڑا بہت سونا یا چاندی یا مالِ تجارت بھی ہو  جن کی قیمت اس رقم کے ساتھ ملانے سے مجموعی رقم نصاب تک پہنچ جائے تو پھر اس رقم پر بھی زکاۃ لازم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200379

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں