موجودہ دور میں پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے ؟ آیا اس کی کیا اہمیت ہے ؟
پولیو قطرے مبینہ طور پر حالیہ یا لاحقہ بیماری کے انسداد کی مہم ہے، جوکہ بنیادی طور پر طبی ماہرین کا موضوع ہے نہ کہ شرعی ماہرین کا۔ شرعی ماہرین اس مہم کے بارے میں جو بھی رائے قائم فرمائیں تو اس سے قبل پولیو کی افادیت یا مضرت کے تعین کے لیے طبی ماہرین کی رائے پر انحصار کرنا ہوگا۔ اگر طبی ماہرین پولیو کی افادیت یا ضرورت پر متفق ہوجائیں تو شرعی ماہرین پولیو مہم کو جائز اور مباح کہہ سکیں گے، اگر معاملہ برعکس ہو تو علماء شریعت کا فتویٰ بھی یقیناً برعکس ہوگا۔
لہذا اس کی اہمیت معلوم کرنے کے لیے طبی ماہرین سے رابطہ کرنا ہی زیادہ مفید معلوم ہوتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201013
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن