بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پرومو کوڈ لانچ کر کے اس کے ذریعہ مال ڈسکاؤنٹ پر بیچنا


سوال

میرا ایک پینٹ شرٹ کا آن لائن اسٹور ہے، اگر میں کسی کو اپنی کمپنی کا  Brand ambassador بناؤں تو اس کا کیا فتوی ہے؟ یعنی میں ایک بندے کو برانڈ سفیر بناؤں گا اور ان کو ایک پرومو کوڈ دیا جائے گا، برانڈ سفیر جائے گا اور جو شخص اس پرومو کوڈ کے ذریعہ خریداری کرے گا اس کو دس فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

 

جواب

اگر آپ اپنے کاروبار میں کوئی ایسی اسکیم نکالتے ہیں جس سے خریدار کو چیز خریدنے کی طرف رغبت ہو اور اس اسکیم میں کوئی جھوٹ، دھوکا نہ ہو اور نہ ہی خراب چیز دی جا رہی ہو تو ایسا پرومو کوڈ  لانچ کرنا اور اس  کے ذریعہ لوگوں کا  خریداری کرنا اور خریداری پر ڈسکاؤنٹ دینا جائز ہو گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201149

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں