بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پروجیکٹ میں کام کرنے والے کو آخر میں نفع /بونس دینا


سوال

ایک شخص کوئی پروجیکٹ تیار کر رہا ہے جس کو مکمل کرنے میں چار سال لگ جائیں گے، وہ اپنے دوست سے کہتا ہے کہ تم میرے ساتھ کام کرو، میں تمہیں تنخواہ بھی دوں گا اور جب پروجیکٹ مکمل ہوجائے گا تو نفع میں سے 25 فیصد بھی دوں گا تو کیا یہ معاملہ درست ہے کہ آدمی اپنے ملازم کو تنخواہ بھی دے اور منافع میں سے حصہ بھی دے؟

جواب

اگر مذکورہ شخص اپنے دوست کو  کاروبار میں شریک نہیں بناتا اور اسے تنخواہ کے ساتھ ساتھ  پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اضافی  بونس (نفع)بھی دیتا ہے  تو ایسا کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200214

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں