بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پاکستان کا نظام اسلامی ہے یا غیر اسلامی؟


سوال

ہمارے ملک کا جو نظام ہے یہ اسلامی ہے یا غیر اسلامی ؟

جواب

ہمارے ملک میں رائج نظام، جس کے تحت عملاً سرکاری مشینری کام کر رہی ہے اور ملک چلارہی ہے، اس کے اسلامی یا غیر اسلامی ہونے پر بحث ہوسکتی ہے، لیکن ملک کا بنیادی آئین تقریباً اسلامی ہے، عملی نظام کی خرابیوں کو بعض لوگ ملک کے بنیادی آئین کے ساتھ جوڑ کر آئینِ پاکستان کو غیر اسلامی کہنے کی غلطی کرجاتے ہیں، جس سے اس قسم کی غلط فہمی پیدا ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں