حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ "پاکستان بناؤ" نامی اسکیم میں کم از کم پانچ ہزار ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں، تین سال کی مدت کے لیے، انہیں اس پر منافع دیا جائے گا۔ کیا منافع لینا جائز ہے؟
ہماری معلومات کے مطابق مذکورہ اسکیم حکومتی سودی بانڈ کی طرح کی ایک سودی اسکیم ہے، جس میں شرح سود کے اعتبار سے حکومت مدت کی تکمیل پر اصل رقم پر زائد رقم دیتی ہے جو کہ سود ہے، لہذا اس قسم کی اسکیم سے نفع حاصل کرنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200970
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن