اگر کوئی ٹانگیں نہ موڑ سکتا ہو تو وہ کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے؟
اگر کوئی ٹانگیں موڑ کر بیٹھ نہیں سکتا، لیکن سجدہ زمین پر کرسکتاہو تو اسے چاہیے کہ زمین پر بیٹھ کر قبلہ رخ ہو کر پاؤں پھیلا کر نماز پڑھے، اور سجدہ زمین پر کرے۔ البتہ اگر سجدے میں بھی ٹانگ موڑنے کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے یا زمین پر سجدہ ہی نہیں کرسکتا تو کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ لے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200558
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن