بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

پانی کی ٹنکی میں اگر چھپکلی گرکر مرجائے تو کیا حکم ہے ؟


سوال

عام انڈے  دینے کے قابل گھریلو  چھپکلی  اگر انڈر گراؤنڈ  ٹینک میں یا ہیڈٹینک میں گر کر مر جائے یا مری ہوئی کی باقیات ملیں تو پانی کی پاکی کا کیا حکم ہے؟  اور متعلقہ احکامات کیا ہیں؟

جواب

عام گھریلو  چھپکلی چھوٹی ہوتی ہے  اس میں بہنے والا خون نہیں ہوتا؛  اس لیے اس کے پانی میں مرنے یا پھولنے پھٹنے سے پانی ناپاک نہیں ہوگا، اس سے وضو اور غسل جائز ہے۔  البتہ اگر وہ  پانی نقصان دہ ہو تو طبی نقطہ نظر سے استعمال نہ کیا جائے۔

الفتاوی  الهندیة (۲۴/۱):

"وموت ما لیس له نفس سائلة في الماء لاینجسه، کالبق والذباب والزنابیر والعقارب ونحوهما".

فتاوی شامی(۱۸۳/۱):

"(ویجوز) رفع الحدث (بما ذکر وان مات فیه) ای الماء ولو قلیلاً (غیر دموی کزنبور ) وعقرب وبق.
 (غیر دموی) المراد مالا دم له سائل؛ لما فی القهستاني: أن المعتبر عدم السیلان لا عدم أصله حتی لو وجد حیوان له دم جامد لاینجس". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200469

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں