بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹیلی نار کے استعمال کرنے کا حکم


سوال

 ٹیلی نار کی سم استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

ٹیلی نار کی سم استعمال کرنا دینی غیرت کے خلاف ہے؛ کیوں کہ اس کامالک ملک وقتاً فوقتاً  اسلامی شعائر کی گستاخی کرتا رہتا ہے، اور قریب زمانے میں مذکورہ ملک میں قرآنِ پاک کی اعلانیہ بے حرمتی کی جسارت کی کوشش کی گئی ہے؛  اس لیے حمیتِ ایمانی کا تقاضا ہے کہ ٹیلی نار کے بجائے کسی دوسری کمپنی کی سروس استعمال کریں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200797

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں