بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹائنز کمپنی سے منسلک ہونا


سوال

ٹائنز کمپنی کا کیاحکم ہے؟

جواب

’’ٹائنز  انٹرنیشنل کمپنی‘‘  کی ممبر شپ حاصل کرنا یا اس میں کام کرنا درست نہیں ہے، اس بارے میں ہمارے  دارالافتاء سے تفصیلی فتوی  مورخہ5/11/2014ء کو  شائع ہوچکاہے۔

عدمِ  ِجواز  کی وجوہات مختصراً درج ذیل ہیں:

۱۔ٹائنزانٹرنیشنل نے اپنی مصنوعات کی تشہیرکے لیے نیٹ ورک مارکیٹنگ کاطریقہ اختیا کیاہے، ٹائنزکاممبربننے کے لیے اولاً  مخصوص رقم ادا کرکے اس کی مصنوعات میں سے کوئی چیز خریدنی پڑتی ہے جس کے بغیرکوئی ممبرنہیں بن سکتا،یہ شرط شرعی اعتبارسے درست نہیں اورعقد اجارہ کے خلاف ہے۔

۲۔ ٹائنز کے  کاروبار  کی روح کمیشن اوررعایتیں دیناہے اوراسی بنیادپرلوگ اس کے ممبربنتے ہیں، گویاکمیشن کومستقل تجارتی شکل دے رکھی ہے، جب کہ اسلامی معیشت میں کمیشن کومستقل تجارتی حیثیت کہیں حاصل نہیں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200343

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں