بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نکاح میں وکیل سے پوچھا نہیں کہ لڑکی نے اجازت دی ہے یا نہیں؟


سوال

نکاح کے موقع پر قاضی نے وکیل سے یہ نہیں پوچھا کہ لڑکی نے اجازت دی ہے کہ نہیں؟  قاضی نے صرف اتنا پوچھا کہ وکیل کون ہے؟ گواہ کون ہے؟ اور وکیل نے لڑکی سے اجازت لی ہے، گواہوں نے سنا بھی ہے اس سے نکاح منعقد ہو جاتا ہے؟ اور جب لڑکی کو پتا چلا کہ نکاح ہوگیا تو اس نے خوشی سے شکر الحمد اللہ کہا،  اس سے نکاح منعقد ہو جا تا ہے؟

جواب

اگر ایجاب  کے موقع پرقاضی نے  وکیل سے یہ نہیں پوچھا  کہ لڑکی سے اجازت لی ہے یا نہیں، لیکن وکیل نے لڑکی سے اجازت  لے لی تھی اور قاضی نے لڑکی کے وکیل اور لڑکے سے ایجاب و قبول کروالیا تھا تو نکاح منعقد ہوچکا ہے اور اگر وکیل نے لڑکی سے اجازت نہیں لی تھی ، قاضی نےایجاب و قبول کروالیا ،تاہم نکاح کے بعد لڑکی نے اجازت دے دی  یا خوشی سے ’’الحمدللہ‘‘  کہہ دیا تو  نکاح منعقد ہوجائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) - (3 / 97):

"(ونكاح عبد وأمة بغير إذن السيد موقوف) على الإجازة (كنكاح الفضولي) سيجيء في البيوع توقف عقوده كلها إن لها مجيز حالة العقد ولا تبطل". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200500

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں