بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ولادت کی تاریخ کو نکاح کرنا


سوال

میرا نکاح 5 نومبر کو ہے،اور 5نومبر کو میری منگیتر کی پیدائش کا دن بھی ہے،کسی نے مجھ سے یہ کہاہے کہ: پیدائش کے دن نکاح نہیں ہوتاہے،برائے مہربانی یہ مسئلہ حل فرمادیں کہ: پیدائش کے دن کا نکاح سے کوئی تعلق ہوتاہے یا نہیں؟

جواب

شریعت مطہرہ نے نکاح کے لیے کسی دن یا تاریخ کی تخصیص نہیں کی ہے ،جب بھی سہولت ہو انسان نکاح کرسکتاہے؛لہذا یہ سمجھناکہ پیدائش کی تاریخ  کو نہیں ہوتا، یہ محض وہم  ہے،  آپ بلاشبہ مقررہ تاریخ کونکاح کرسکتے ہیں اگرچہ اس دن آپ کی منگیتر کایوم پیدائش ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں