بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

وضو کے فرائض


سوال

وضو میں کتنی باتیں فرض ہیں؟

جواب

وضو  کے چار فرض ہیں ، یعنی  وضو  میں چار کام لازم ہیں:

1- پورا چہرہ ایک مرتبیہ دھونا۔

2- دونوں ہاتھ کہنیوں سمیت دھونا۔

3- چوتھائی سر کا مسح کرنا۔

4- دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھونا۔
قال الله تعالى: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا قُمْتُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَاغْسِلُوا وُجُوهَكُمْ ...الآیة} [المائدة: 6]
ترجمہ:  اے ایمان والو : جب تم نماز کے لیے کھڑے ہونے لگو تو اپنے چہرے اور ہاتھوں کو کہنیوں تک دھولیا کرو ، اور اپنے سروں کا مسح کیا کرو ،اور اپنے پاؤں بھی دھولیا کرو۔‘‘

"ففرض الطهارة غسل الأعضاء الثلاثة ومسح الرأس كذلك بهذا النص".(الهدایة) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200179

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں