بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وزٹ ویزہ پر حج کرنا


سوال

میرا کزن بنگلہ دیشی ہے اور اس کی بیوی پاکستانی ہے،   پچھلے دس سال سے حج کی ہر کوشش کرلی ہے,  مگر دونوں ممالک سے انہیں اجازت نہیں ملی ہے، کیا وہ وزٹ ویزا پر ( جو انہیں  حرم کی ایک کمپنی کا مل چکا ہے)  حج کرلیں؟ جب کہ مکہ میں داخلہ کے وقت وہ احرام نہیں پہن سکتے تو کیا ان پر دم لازم آئے گا؟

جواب

 وزٹ ویزا پر حج کرنے پر حکومتِ سعودیہ کی جانب سے پابندی ہے، اس وجہ سے وزٹ ویزا  پر حج کرنے سے اجتناب کرنا  چاہیے۔  تاہم اگر کوئی اس ویزے پر حج کرلے تو حج ادا ہوجائے گا۔

اگر احرام کی چادروں پہن کر مکہ کی حدود میں داخلے کی اجازت نہ ہو  اور سلے  ہوئے کپڑے  پہننا ضروری ہوجس کی وجہ سے اگر احرام کی نیت کرنے کے بعد دن کے بارہ گھنٹے سلے ہوئے کپڑے پہن لیے تو دم ادا کرنا ضروری ہوگا۔ اور کچھ گھنٹوں کے لیے سلے کپڑوں میں ملبوس رہنے کی صورت میں دم لازم نہ ہوگا، تاہم صدقہ دینا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200605

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں