بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’واہے گرو جی کا خالصہ‘‘، ’’واہی گرو جی کی فتح‘‘ کہنا


سوال

’’واہے گرو جی کا خالصہ، واہی گرو جی کی فتح‘‘  کہنا کیسا ہے؟

جواب

’’واہے گرو‘‘:  ایک نام ہے جو  ’’سکھ مت‘‘  میں خدا کے لیے بولا جاتا ہے۔ 

 ’’فتح‘‘:  سکھوں میں یہ دستور ہے کہ وہ باہمی ملاقات کے وقت ایک دوسرے کو ’’فتح‘‘  بلاتے ہیں، جس  طرح مسلمان ’’السلام علیکم‘‘  کہتےہیں۔

سکھوں میں ایک شخص’’واہ گُر جی کا خالصہ، واہ گُر جی کی فتح‘‘ کہتا ہے تو دوسرا شخص بھی جواب میں یہی الفاظ دُہراتا ہے، یعنی  ایک دوسرے کو سلام کرتے ہوئے  ’’واہے گرو‘‘ استعمال کرتے ہیں، مثلاً ’’واہے گرو جی کا خالصہ‘‘ یا  ’’واہے گرو جی کی فتح‘‘۔

لہذا مسلمانوں کے لیے مذکورہ جملہ استعمال کرنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200333

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں