بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

واٹساپ پر درود شریف کا گروپ بنانا


سوال

میرے ایک دوست نے واٹساپ پر ایک گروپ بنایا ہے،  جس کا مقصد ممبر لوگوں کے درود شریف کو اکٹھا کرنا  ہے,  جو بھی درود و سلام پڑھے وہ روزانہ گروپ کو بتاتا ہے کہ اتنا پڑھا,  سب لوگوں کی پڑھی ہوئی تعداد کو اکٹھا کیا جاتا  ہے اور ٹارگٹ ہے کہ ایک کھرب کرنا ہے، اب تک تقریباً 5 ارب ہوگیا ہے, اور مقصد یہ ہے کہ روزِ حشر اللہ گروپ کا حساب اکٹھا کرے اور درود و سلام کی برکت سے سب کی بخشش ہوجائے, سوال یہ ہے کہ اس طرح کر نا ٹھیک ہے کہ نہیں؟

جواب

درود شریف کا پڑھنا نہایت سعادت مندی اور بابرکت عمل ہے،  مگر یہ نفل عمل ہے اورنفل اعمال انفرادی طور پر اداکرنا چاہیے۔ جتنا اخلاص اور اِخفا ہوگا امید ہے اجر بھی بڑھے گا۔

سنن الترمذي ت شاكر (2/ 354):
" عن عبد الله بن مسعود، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «أولى الناس بي يوم القيامة أكثرهم علي صلاةً»".

ترجمہ: حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن میرے سب سے قریب وہ ہوگا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجے گا۔ (یعنی جو جتنا زیادہ پڑھے گا اتنا قریب ہوگا)

مشكاة المصابيح (1/ 295):
"وَعَن رويفع أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ وَقَالَ: اللَّهُمَّ أَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِي ". رَوَاهُ أَحْمد". 

ترجمہ: حضرت رویفع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے محمد ﷺ پر درود پڑھا اور یہ دعا مانگی: "اللَّهُمَّ أَنْزِلْهُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" ، اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوگئی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201778

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں