اگروالد کی حیاتی میں بیٹے کا انتقال ہوجائے، تواس کے بچوں کا وراثت میں کیا حق ہے؟
والد کی حیات (زندگی) میں جس بیٹے کا انتقال ہوجائے اس بیٹے کی اولاد کا اپنے دادا کی میراث میں شرعی حصہ نہیں ہوتا جب کہ دادا کی وفات کے وقت کوئی اور بیٹا زندہ ہو۔ البتہ آدمی کے لیے اپنے مال میں ایک تہائی ترکہ تک وصیت کی شرعاً اجازت ہوتی ہے، لہٰذا پوتوں کے ضرورت مند ہونے کی صورت میں دادا کو ایسے پوتوں اور پوتیوں کے حق میں ایک تہائی کے اندر اندر کچھ وصیت کر کے جانا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201516
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن