بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

والد ماموں سے تعلق رکھنے سے منع کرتے ہوں تو کیا کریں؟


سوال

اگر کوئی باپ اپنی بیٹی کو کہے کہ اپنے ماموں وغیرہ سے تعلق نہ رکھو تو  میں کیا کروں، صلہ رحمی یا والد کا حکم؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں صلہ رحمی کے فضائل اور قطع رحمی پر وعیدات کے حوالے سے والد صاحب کو آگاہ کریں، تاہم والد صاحب نے اگر ماموں کے گھر جانے سے منع کیا ہو تو ان کی بات ماننا قطع رحمی میں داخل نہ ہوگا، البتہ ماموں اگر آپ کے گھر آتے ہیں، یا ان سے کہیں ملاقات ہوتی ہے، اس وقت ان سے نہ ملنا قطع رحمی میں شامل ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200867

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں