میرے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے، میں نے ایک لاکھ پچاس ہزار (۱۵۰۰۰۰ ) روپے ان سے گاڑی لینے کے لیے لیے تھے، بعد میں ان کا آپریشن میں نے کرایا تھا جس میں میرے تیس ہزار روپے خرچ ہوئے تھے، سوال یہ ہے کہ والد صاحب کا جو مجھ پر ایک لاکھ قرضہ تھا، میں اس میں سے آپریشن کی مد میں خرچ کیے گئے تیس ہزار روپے منہا کرسکتا ہوں؟
اگرقرض کی صراحت یا واپسی کے معاہدے کے بغیر آپ نے والد صاحب کے آپریشن پر تیس ہزار روپے خرچ کیے ہیں تو وہ آپ کی طرف سے ان پر احسان تھا۔ اس صورت میں اب آپ مذکورہ تیس ہزار کو ان کے ترکہ سے منہا نہیں کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200118
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن