بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

والد سے اپنے حق کا مطالبہ کرنا


سوال

اپنا حق لینے کے لیے والد سے مطالبہ کرسکتے ہیں؟

جواب

اگر حق سے مراد یہ ہے کہ والد کی زندگی میں اس کی  جائیداد  کا مطالبہ کرنا تو  ایسامطالبہ شرعاً درست نہیں ہے ؛اس لیے کہ ہر انسان اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کا مالک ہوتا ہے، کسی دوسرے کا اس میں کوئی حق اورحصہ نہیں ہوتا، اور نہ ہی کسی کو مطالبے کا حق حاصل ہوتا ہے۔ اور اگر حق سے مراد   یہ ہو کہ بیٹے کی کوئی  چیز باپ کے ذمہ واجب الادا ہو ،مثلاً  قرض وغیرہ تو بیٹا  اپنے والد سے اس کا مطالبہ کرسکتا ہے، لیکن والد کے حق کو مدنظر رکھتے ہوئے نرمی اور حسنِ سلوک کا  معاملہ کرتے ہوئے مطالبہ کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200529

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں