بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

واش بیسن میں وضو کرنا


سوال

آج کل کے باتھ روم میں اور واش بیسن پر کھڑے ہو کر وضو اور غسل  کے کیا احکام ہیں؟

جواب

وضو کے آداب میں سے یہ ہے کہ پاک صاف، اونچی جگہ،  قبلہ روبیٹھ کر وضو کیا جائے اور اول آخر اور درمیان کی مسنون دعاؤں اور اذکار کا اہتمام کیاجائے۔ نیز غسل بھی بیٹھ کر کیاجائے۔ یعنی ان باتوں کی رعایت کرنا پسندیدہ ہے۔  تاہم جہاں ایسی سہولت میسر نہ ہو،  وہاں کھڑے ہوکر وضو یا غسل درست ہے، اور وضو اگر اٹیچڈ باتھ میں موجود واش بیسن میں کیا جائے تو وہاں زبان سے ذکر اور وضو کی دعائیں پڑھنا درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200440

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں