بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

واجب الادا زکاۃ کی رقم ہر مہینے کی تنخواہ میں سے تھوڑی تھوڑی کر کے ادا کرنا


سوال

زکاۃ کے حساب کے لحاظ سے میں 15 ہزار زکاۃ ادا کروں گا،  لیکن محدود تنخواہ کی وجہ سے میں نے 6000 ادا کیے ہیں اور باقی رقم میں ہر مہینے کی اپنی ماہانہ تنخواہ سے ادا کروں گا. کیا یہ طریقہ قابل قبول ہے؟

جواب

زکاۃ  کی جلد ادائیگی بہتر ہے،  تاہم اگر آپ کے پاس 15 ہزار روپے یک مشت ادا کرنے کی گنجائش نہیں ہے تو اگر آپ ہر مہینے کی تنخواہ میں سے تھوڑی تھوڑی رقم ادا کرکے پورے  15 ہزار ادا کردیں تو اس کی اجازت  ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201587

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں