بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نیٹ ورکنگ کمپنی بزنس کی ایک صورت کا حکم


سوال

میرا دوست انٹرنیٹ پر ایک کمپنی سے بزنس کرتا ہے، اس بزنس کو اسٹارٹ کرنے کے لیے ممبر شپ فیس دو سو یورو ہے، اس کے بعد کمپنی کی مصنوعات دوسروں کو سیل کرتے ہیں، اسی طرح دوسروں کو اس کمپنی کے بارے میں بتا کر ممبرشپ دلواسکتے ہیں، یوں ایک نیٹ ورک قائم ہوجاتا ہے، اس نیٹ ورک میں جو نئے ممبر آکر بزنس کرتے ہیں اس کا کچھ فیصد نفع مین ممبر کو بھی ملتا ہے، سوال یہ ہے کہ مین ممبر ایک دو بندوں کو ممبر شپ دلواتا ہے، آگے مزید ممبربننے والوں کو وہ نہیں جانتا، لیکن اس کو ان تمام ممبروں کے بزنس پر ھفتہ یا مہینے میں پروفٹ ملتا ہے، کیا ایسا پروفٹ لینا شرعا جائز ہے جس میں ڈائرکٹ محنت نہ کی ہو؟

جواب

مذکورہ کمپنی کے کاروبار میں شرکت شرعا جائز نہیں، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143706200050

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں