بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نیوتہ کی رسم کا حکم


سوال

ولیمہ میں آجکل رواج ہے کہ پیسے لیتے ہیں اور لکھ لیتے ہیں کہ کس نے کتنے پیسے دیے؟ بعد میں ان لوگوں کے ہاں اگر شادی ہوگی تو یہ بھی ان کو اتنے پیسے دیں گے۔ اگر کوئی پیسے نہیں دیتا جس کا نام پیسے دینے والوں میں نہیں ہوتا ان سے ناراض بھی ہوتے ہیں۔۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟ اگر ناجائز ہے تو کوئی دلیل؟

جواب

ولیمے کے موقع پر مذکورہ طریقہ کا لین دین "نیوتہ" کہلاتا ہے، جو شادی بیاہ کے موقع کی ایک قبیح رسم اور شرعی اعتبار سے ناجائز ہے، قرآن کریم میں ارشاد باری تعالی ہے: وما آتیتیم من ربو لیربو فی اموال الناس فلایربو عنداللہ۔ (روم : 39) یعنی جو مال اس نیت سے دیا جائے کہ اس کے بدلے میں زیادہ ملے گا تو اللہ کے ہاں اس کی بڑھوتری نہیں ہوتی۔ مفسرین نے نیوتہ کے لین دین کو بھی اس آیت کا مصداق ٹھہراتے ہوئے ناجائز قرار دیا ہے، البتہ کسی قسم کے بدلے کی نیت کے بغیر محض خوشی کے موقع کی مناسبت سے رقم ہدیہ کردینا جائز ہے، اور جس برادری میں نیوتہ کی رسم ہے وہاں اگر شادی یا ولیمہ کے موقع پر کچھ دیا گیا ہے تو اس کی حیثیت قرض کی ہے اور قرض پراضافہ لینا بوجہ سود کے ناجائز ہے۔ واللہ اعلم۔


فتوی نمبر : 143801200036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں