بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ کی مد میں جمع کرائی گئی اصل رقم اور اضافی رقم مالک کے فوت ہونے کے بعد کس کو ملے گی؟


سوال

ایک شخص کا انتقال ہوا تو اس نے ۳۰ لاکھ کے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ چھو ڑے جس کا پرافٹ اس کی بیوی کو ملتا رہا، اب بیوی کا بھی انتقال ہو گیا ہے، اب ان تیس لاکھ کو کس طرح تقسیم کیا جائے گا ؟اس نے جن لوگوں کے نام کیا ہے ان کو دیے جائیں گے؟ان کی ایک بیٹی ہے اور بھائی کے بیٹے بھی ہیں۔

جواب

نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ  اسکیم سود ی اسکیم ہے،اس سے حاصل ہونے والا نفع سود ہے;  اس لیے اس کا استعمال جائز نہیں، لہٰذا مذکورہ صورت میں اصل رقم (30 لاکھ ) تو مالک کی ہے  جو کہ اس کے انتقال کے بعد اس کے ورثاء میں تقسیم ہو گی اور جو نفع ہے  تو وہ اگر ممکن ہو تو متعلقہ ادارہ کو  واپس کر دیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو کسی غریب کو بغیر ثواب کی نیت کے صدقہ کردیں۔

مذکورہ تیس لاکھ کی  رقم کو ان کے ورثاء میں شرعی طریقہ پر تقسیم کردیا جائے، اگر ورثاء میں صرف ایک بیٹی ہے اور بھائی کے بیٹے ہیں تو اس صورت میں تقسیم کا شرعی طریقہ یہ ہے کہ نصف رقم یعنی  پندرہ لاکھ روپے بیٹی کو دیے جائیں گے اور بقیہ  پندرہ لاکھ روپے اس کے بھتیجوں میں برابر ی کے ساتھ تقسیم کر دیے جائیں گے۔

اور اگر ورثاء میں اور بھی لوگ ہیں مثلاً بیٹے ، والدین ،دادا،دادی وغیرہ تو پھر  ان کے متعلق تفصیل لکھ دوبارہ پوچھ لیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200866

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں