بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نہاتے وقت پیشاب کے چھینٹیں بدن اور کپڑوں پر لگ جائیں تو کیا حکم ہے؟


سوال

مجھے کبھی کبھی پیشاب کے قطرے آتے ہیں, اگر نہانے کے دوران آ جائیں تو بڑی پریشانی بنتی ہے کہ جب شاور بند کروں تو  پیشاب اور پانی مکس ہو کر چھینٹوں کی شکل میں جسم اور کپڑوں پر پڑتے ہیں, اس بارے میں کیا حکم ہے, کیا وہ چھینٹے نا پاک ہوں گے?

جواب

پیشاب کے قطرے ناپاک ہیں، اگر یہ جسم یا کپڑوں پر لگ جائیں تو اس جگہ کو پاک کرنا ضروری ہوتا ہے،  لہذا  نہانے کے دوران پیشاب کے قطرے آجائیں اور وہ جسم پر لگ جائیں تو اس پر مزید پانی بہادیں؛ تاکہ ناپاکی کا اثر زائل ہوجائے ۔

الفتاوى الهندية (1 / 46):
"البول المنتضح قدر رءوس الإبر معفو للضرورة وإن امتلأ الثوب، كذا في التبيين. وكذا قدر الجانب الآخر، هكذا في الكافي والتبيين". 
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201777

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں