کیا رخصتی سے پہلے اہلیہ کو حج پر لے جاسکتے ہیں؟
صورتِ مسئولہ میں نکاح ہوجانے کے بعد لڑکا اور لڑکی دونوں آپس میں شرعاً میاں بیوی ہیں، اور ایک دوسرے کے لیے حلال ہیں، اگرچہ رخصتی نہ ہوئی ہو، اس لیے اگر لڑکا نکاح ہوجانے کے بعد اپنی بیوی کو حج پر لے جائے تو شرعاً اس میں ممانعت نہیں ہے، دونوں کا حج ادا ہوجائے گا، البتہ ہمارے عرف اور معاشرے میں باقاعدہ رخصتی سے قبل تنہائی کی ملاقاتوں کو معیوب سمجھا جاتا ہے، اور بسا اوقات یہ بہت بڑے مفاسد کا ذریعہ بن جاتا ہے، اس لیے بہتر یہ ہے کہ سادگی سے رخصتی کرکے پھر حج پر ساتھ چلے جائیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200139
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن