بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نو یا دس محرم کو قضا یا نذر کا روزہ رکھنا


سوال

عاشورہ کی نویں اور دسویں کو کوئی قضا یا منت کا روزہ رکھنا چاہے تو رکھ سکتا ہے یا نہیں ؟

جواب

اگر کوئی شخص محرم الحرام کے روزہ کا ثواب حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ نو ، دس یا دس گیارہ کو نفل کی نیت سے روزے رکھے، محرم الحرام کی نویں اور دسویں تاریخ کو اگر کوئی شخص قضا یا منت کا روزے رکھے تو قضا یا منت کے روزے ادا ہوجائیں گے، (اس نیت سے روزہ رکھنے کی ممانعت نہیں ہے)  لیکن  اسے عاشوراء کے روزہ رکھنے کی فضیلت حاصل نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201083

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں