نماز توڑنے کا طریقہ بتادیں ؟
جن اعذار کی بنا پر نماز توڑنے کا حکم ہے یا جن حالتوں میں نماز توڑنے کی اجازت ہے تو ان حالتوں میں نماز کی نیت توڑنے کے لیے کھڑے ہونے کی حالت میں دائیں طرف ایک سلام پھیر کر نماز توڑدے۔ ''وفي المحيط: الأصح أنه يقطع قائماً بتسليمةٍ واحدةٍ''۔(شامی۔2/ 53) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201203
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن