بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کی حالت میں بچے کو دودھ پلانا


سوال

کیاماں اپنے بچے کو دودھ پلاتے پلاتے نمازاداکرسکتی ہے؟

جواب

نماز کی حالت میں عورت اپنے بچے کو دودھ نہیں پلاسکتی۔ اگر نماز کی حالت میں بچے کو دودھ پلایا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔ المحیط البرہانی میں ہے:

وكذا إذا مص صبي ثديها وخرج اللبن تفسد صلاتها، وبعضهم قالوا: كل عمل لا يمكن إقامته إلا باليدين فهو كثير حتى قالوا: لو شدّ الإزار فسدت صلاته وكذلك إذا...، وكل عمل يمكن صنعه بيد واحدة فهو يسير ما لم يتكرر.(2/84،داراحیاء التراث)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

صبي مص ثدي امرأة مصلية إن خرج اللبن فسدت وإلا فلا ؛ لأنه متى خرج اللبن يكون إرضاعا وبدونه لا .(3/337)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143805200032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں