بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز میں دیکھ کر قرآن پڑھنے کا حکم


سوال

کیا نماز کے دوران قیام کی حالت میں قرآن مجید کا کوئی چھوٹا نسخہ ایک ہاتھ میں پکڑ کر اور دیکھ کر قراء ت کرنا جائز ہے؟

جواب

 نماز میں قرآن پاک کا نسخہ اٹھا کر اس میں دیکھ کر قراءت کرنا جائز نہیں، اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کی نماز فاسد ہو جائے گی۔

في الفقه الإسلامی (۱۰۲۴/۲):

'' أما القراء ة من المصحف فتفسد الصلاة عند أبي حنیفة ؛ لأن حمل المصحف والنظر فیه وتقلیب الأوراق عمل کثیر ؛ ولأنه یشبه التلقین من الآخرین''۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201239

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں