کبھی کبھار نماز کے وقت سے پہلے شہوت کی وجہ سے مذی نکلنا شروع ہو جاتی ہے جو رکتی نہیں ہےاور بار بار وضو کرنا پڑتا ہے۔اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
مذکورہ شخص چوں کہ شرعی معذور نہیں ہے؛ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جب مذی کے نکلنے کے بند ہونے کا اطمینان ہوجائے، پھر وضو کرے اور نماز ادا کرے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200808
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن