بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز سے باہر شخص نے امام سے آیتِ سجدہ سن لی تو کیا حکم ہے؟


سوال

نماز میں آیتِ سجدہ تلاوت ہو رہی ہو اور کوئی شخص جو نماز میں شامل نہ ہو اس نے وہ آیت سنی اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص امام سے آیتِ سجدہ سن لے اور وہ  امام کے ساتھ نماز میں شامل نہ ہو تو ایسے آدمی پر بھی آیتِ  سجدہ سننے کی وجہ سے سجدہ کرنا لازم ہو گا۔ البتہ اگر امام کے سجدہ کرنے کے بعد اسی رکعت میں وہ شخص امام کے ساتھ نماز میں شامل ہوگیا تو یہ سجدہ ساقط ہوجائے گا۔

الفتاوى الهندية (1/ 133):
"ولو سمعها من الإمام أجنبي ليس معهم في الصلاة ولم يدخل معهم في الصلاة لزمه السجود، كذا في الجوهرة النيرة، وهو الصحيح، كذا في الهداية. سمع من إمام فدخل معه قبل أن یسجد، سجد معه، وإن دخل في صلاة الإمام بعد ماسجدها الإمام لایسجدها، وهذا إذا أدرکه في آخر تلك الرکعة، أما لو أدرکه في الرکعة الأخری یسجدها بعد الفراغ، کذا في الکافي، وهکذا في النهایة". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200067

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں