بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازی کے سامنے بچہ بیٹھا ہوتونماز کا حکم


سوال

چھوٹے بچے چلتے ہوئے جائے نمازپرچڑھ جاتے ہیں اورپھرسامنے بیٹھ کرکھیلنے لگ جاتے ہیں توکیانمازہوجائے گی یانہیں؟

جواب

کسی انسان کی طرف رُ خ کرکے نمازپڑھنے کوفقہائے کرام نے مکروہ لکھاہے،لہذا اگربچہ بالکل سامنے بیٹھاہواورنمازی کارُخ اس کے چہرے کی طرف ہوتوبچے کوہٹادیناچاہیے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

(وصلاتہ الیٰ وجہ انسان)ککراھۃ استقبالہ، فالاستقبال لومن المصلی فالکراھۃ علیہ والافعلی المستقبل ولوبعیداًولاحائل۔(1/644،ط:سعید)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143712200031

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں