بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نمازی بنانے کا وظیفہ


سوال

میں خود  نماز کا پابند ہوں، لیکن میرے بھائی نماز کی پابندی نہیں کرتے اور مجھے اس پر بہت تشویش ہوتی ہے کہ وہ نماز کیوں نہیں پڑھتے۔ براہِ کرم کوئی وظیفہ وغیرہ ہو تو  بتایجیے!

جواب

اللہ سے ان کے حق میں دعا کرتے رہیں اور بھائیوں کے ماحول کو بدلنے کی کوشش کریں ،کبھی کسی دینی اجتماع میں،علماءِ کرام کے بیانات میں ساتھ لے جایا کریں، گھر میں مختصر (تین سے چار منٹ) تعلیم شروع کردیں، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندہلوی صاحب رحمہ اللہ کی مرتب کردہ ’’فضائلِ اَعمال‘‘ سے تعلیم کریں، خصوصاً اس میں فضائلِ نماز والے حصے میں نماز اور جماعت کی اہمیت و فضیلت سے متعلقہ احادیث اور نماز اور جماعت ترک کرنے پر وعیدیں پڑھ کر حکمت کے ساتھ انہیں نصیحت کیجیے۔

یہی طریقہ ہے ان کو نمازی بنانے کا ،محض وظائف سے لوگ نمازی بنتے تو دنیا میں کوئی بے نمازی نہ رہتا۔ باقی ان کے دل کی نرمی کے لیےعشاء کی نماز کے بعد 1400 مرتبہ یا ودود پڑھنے کا اہتمام کریں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201091

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں