بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نقد خرید کر قسطوں پر زائد قیمت پر فروخت کرنا


سوال

ایک شخص مارکیٹ سے مثلاً موبائل 11000 کا خریدتا ہے، اور پھر وہی موبائل مجھے وہ 1000 روپے ماہانہ قسطوں پر سال بھر کی قسطیں طے کر کے فروخت کر دیتا ہے، جس کے نتیجہ میں اسے 1000 روپے نفع ہوتا ہے، سوال یہ ہے کہ ایسا کرنا شرعاً جائز ہے؟ کیا یہ سود تو نہیں؟

 

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ سودا درج ذیل شرائط کے ساتھ اگر کیا جائے تو شرعاً درست ہوگا:

1۔ قسطوں پر فروختگی کے وقت قیمت متعین کرلی جائے، مثلاً کل قیمت 12000۔

2۔ قسط کی ادائیگی میں تاخیر کی صورت میں کسی قسم کا مالی جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201381

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں