بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نفاس کا خون چالیس دن پر بند نہیں ہوا


سوال

ایک عورت کے ہاں ولادت ہوئی اور یہ ان کی تیسری ولادت ہے اور ان کی مدتِ نفاس پورے  چالیس دن ہے اور اس دفعہ بھی چالیس دن پورے  کیے،  لیکن خون بند نہ ہوا اور اس نے استحاضہ  سمجھ کر غسل کیا اور ہر نماز  کے لیے وضو کرکے نماز شروع کی۔  اب یہ خون پندرہ دن تک برابر آتا رہا،  اب پندرہ دن مدتِ طہر پوری  ہونے کے بعد کیا یہ عورت نمازیں پڑھتی  رہے  یا اس کے بعد وہ حائضہ متصور ہوگی اور دس دن یا اس کی ایامِ عادت جوکہ سات دن ہے بیٹھی رہے  اور اس کے بعد پھر نمازیں شروع کرے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ یہ پہلی ولادت نہیں، بلکہ اس سے پہلے بھی ولادت ہوچکی ہے یعنی معتادہ ہے تو  اس کی عادت کے مطابق یعنی چالیس دن نفاس شمار ہوگا،  اس کے بعد تئیس  دن طہر کے ہوں گے،  پھر عادت کے موافق یعنی سات دن حیض شمار ہوگا،  پھر اس کے بعد بھی خون آیا تو وہ استحاضہ شمار ہوگا، (یعنی جتنے دن حیض کی عادت تھی اتنے دن حیض شمار ہوگا،  پھر ایامِ طہر میں آنے والا خون استحاضہ شمار ہوگا)۔

شامی میں ہے:

"(قوله: والزائد على أكثره أو أكثر النفاس) أي في حق المبتدأة أما المعتادة فما زاد على عادتها ويجاوز العشر في الحيض والأربعين في النفاس يكون استحاضة كما أشار إليه بقوله أو على العادة". (شامي 1/285، ط: سعيد)

"وأقل الطهر بين الحيضتين أو النفاس والحيض خمسة عشر يوما ولياليها إجماعًا".  (شامي 1/285 ط: سعيد)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"وإن زاد الدم على الأربعين فالأربعون في المبتدأة والمعروفة في المعتادة نفاس هكذا في المحيط ولو رأت الدم بعد أكثر الحيض والنفاس في أقل مدة الطهر فما رأت بعد الأكثر إن كانت مبتدأة وبعد العادة إن كانت معتادة استحاضة". (فتاوى هندية 1/37، ط: دارالفكر)

"عن عدي بن ثابت، عن أبيه عن جده عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «المستحاضة تدع الصلاة أيام أقرائها، ثم تغتسل، وتتوضأ لكل صلاة، وتصوم، وتصلي»". (سنن ابن ماجه رقم 265، 1/204) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144012200890

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں