ایک خاتون کے پاس نیازیور ہے جوکہ استعمال نہیں کیاگیاہے اوروہ زیور نصاب کوپہنچ رہاہے، کیا اس زیور پر زکاۃ واجب نہیں ہوگی، اس زیور کے ایک مرتبہ بھی استعمال نہ ہونے کی وجہ سے؟ قرآن وحدیث اورفقہ حنفی کی روشنی میں صحیح راہ نمائی فرمائیں!
جس خاتون کے پاس زکاۃ کے نصاب کے بقدر زیور ہے نصاب پر سال گزرنے کی صورت میں قرآن، حدیث اور فقہِ حنفی کی رو سے اس خاتون پر ان زیورات کی زکاۃ ادا کرنا لازم ہے، چاہے زیور استعمال کیا ہو یا نہ کیا ہو۔ زیور پر زکاۃ واجب ہونے کا مدار اس کے استعمال پر نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200125
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن