بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نسبی بہن کی رضاعی بہن سے اور رضاعی بہن کی نسبی بہن سے نکاح کا حکم


سوال

عائشہ اور زینب آپس میں خالہ زاد اور ماموں زاد بہنیں ہیں دونوں نے ایک ساتھ عائشہ کی ماں کا دودھ پی لیا، تو  کیا اب زینب کے بھائی کی عائشہ کے ساتھ یا عائشہ کی بہنوں کے ساتھ  شادی جائز ہے؟  یا عائشہ کے بھائی کی زینب کے ساتھ  یا زینب کی بہنوں کے ساتھ شادی جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں زینب کے بھائی کا عائشہ یا اس کی دیگر بہنوں سے نکاح جائز ہے، اس لیے ان کے درمیان رضاعت کا رشتہ نہیں ہے۔  اور عائشہ کے بھائی کا زینب کے ساتھ نکاح جائز نہیں ہے؛  کیوں کہ وہ اس کی دودھ شریک بہن ہے، البتہ عائشہ کے بھائی کا زینب کی دوسری بہنوں سے نکاح جائز ہے۔

الفتاوى الهندية - (7 / 489):
"يُحَرَّمُ عَلَى الرَّضِيعِ أَبَوَاهُ مِنْ الرَّضَاعِ وَأُصُولُهُمَا وَفُرُوعُهُمَا مِنْ النَّسَبِ وَالرَّضَاعِ جَمِيعًا، حَتَّى أَنَّ الْمُرْضِعَةَ لَوْ وَلَدَتْ مِنْ هَذَا الرَّجُلِ أَوْ غَيْرِهِ قَبْلَ هَذَا الْإِرْضَاعِ أَوْ بَعْدَهُ أَوْ أَرْضَعَتْ رَضِيعًا أَوْ وُلِدَ لِهَذَا الرَّجُلِ مِنْ غَيْرِ هَذِهِ الْمَرْأَةِ قَبْلَ هَذَا الْإِرْضَاعِ أَوْ بَعْدَهُ أَوْ أَرْضَعَتْ امْرَأَةٌ مِنْ لَبَنِهِ رَضِيعًا فَالْكُلُّ إخْوَةُ الرَّضِيعِ وَأَخَوَاتُهُ، وَأَوْلَادُهُمْ أَوْلَادُ إخْوَتِهِ وَأَخَوَاتِهِ، وَأَخُو الرَّجُلِ عَمُّهُ، وَأُخْتُهُ عَمَّتُهُ، وَأَخُو الْمُرْضِعَةِ خَالُهُ، وَأُخْتُهَا خَالَتُهُ، وَكَذَا فِي الْجَدِّ وَالْجَدَّةِ ... وَتَحِلُّ أُخْتُ أَخِيهِ رَضَاعًا، كَمَا تَحِلُّ نَسَبًا، مِثْلُ الْأَخِ لِأَبٍ إذَا كَانَتْ لَهُ أُخْتٌ مِنْ أُمِّهِ يَحِلُّ لِأَخِيهِ مِنْ أَبِيهِ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا، كَذَا فِي الْكَافِي"

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 217):
"(وتحل أخت أخيه رضاعاً) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعاً أخت نسباً وبهما وهو ظاهر".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106201075

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں