بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نزر کا کفارہ دینا


سوال

میں نے منت مانگی تھی کہ اگر میرا فلاں کام ہوجائے تو  تین روزے  رکھوں گا۔اب اگر مشکل ہورہی ہے تو کیا کفارہ ہے؟

جواب

مذکورہ صورت میں آپ پر روزہ رکھنا ہی واجب ہیں۔مشکل کو برداشت کرتے ہوئےروزے رکھیں۔ جب تک کوئی انسان اتنا بوڑھا یا ایسا شدید  بیمار نہ ہوجائے کہ آئندہ روزہ رکھنے کی امید نہ ہو، تب تک فدیہ دینا جائز نہیں۔

فتاوی ہندیہ  میں ہے:

"ولو قال: لله علي أن أصوم يومين أو ثلاثةً أو عشرةً لزمه ذلك، و يعين وقتاً يؤدي فيه، فإن شاء فرق و إن شاء تابع إلا أن ينوي التتابع عند النذر، فحينئذ يلزمه متتابعاً، فإن نوي التتابع و أفطر يوماً فيه أو حاضت المرأة في مدة الصوم استأنف و استأنفت". ( ١/ ٢٠٩، ط:رشيدية)

و في الشامية: "( قوله: والنذر المطلق) أما المعين بوقت فيجب أداؤه في وقته إن كان معلقاً، وفي غير وقته يكون قضاءً ". (باب قضاء الفوائت، مطلب في بطلان الوصية بالختمات و التهاليل، ٢/ ٧٥، ط: سعيد) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200225

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں