بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نذر کا جانور کیسا ہو؟


سوال

کیا نذرومنت کےجانورمیں عمر کی کوئی  شرط ہے؟بہت سارے حضرات اتناچھوٹا جانور مدرسہ میں دیتے ہیں جس کو ذبح کرنے میں ترس آتا ہے۔

جواب

اس مسئلہ کی دو صورتیں ہو  سکتی ہیں:

1۔ اگر کسی متعین جانور کو ذبح کرنے کی نذر مانی ہو اور وہ پہلے سے اس کی ملکیت میں ہو تو نذر کو پورا  کرنے کے لیے وہی جانور ذبح کرنا کافی ہو گا گو کہ اُس میں قربانی کے جانور کی شرائط پوری نہ پائی جاتی ہوں۔

2۔ اگر کسی شخص نے مطلقاً کسی جانور کو ذبح کرنے کی نذر مانی ہو (یعنی ملکیت میں جانور موجود نہ ہو ) تو نذر کے جانور کے لیے وہی شرائط ہیں جو قربانی کے جانور کے لیے شرائط ہیں، لہذا اگر ان شرائط کی رعایت کیےبغیر جانور ذبح کیا جائے گا تو نذر پوری نہ ہو گی۔

آپ نے سوال میں ذکر کیا کہ لوگ مدرسے میں بہت چھوٹا جانور ذبح کرتے ہیں تو ہو سکتا ہے کہ وہ جانور منت کا نہ ہو، بلکہ صدقہ کا ہو اور صدقہ کے جانور میں کوئی شرط نہیں ہے۔ اور بصورتِ نذر ممکن ہے کہ اسی متعین جانور کی نذر مانی ہو۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5/ 85):
"ولو أوجب على نفسه بدنة ... ولو أوجب جزوراً فعليه الإبل خاصةً؛ لأن اسم الجزور يقع عليه خاصةً، ولايجوز فيهما إلا ما يجوز في الأضاحي وهو الثني من الإبل والبقر". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200717

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں