بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نثار اللہ نام رکھنا


سوال

میرا نام ’’ نثاراللہ‘‘  عمرتقریباً  25 سال ہے،  میں اکثر بیمار رہتاہوں تو میں ڈاکٹر کے پاس گیا،  جس نے چیک اَپ کے بعد دوائی تجویز کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ سارا مسئلہ آپ کے نام کا ہے، کیا واقعی میرے نام میں کوئی مسئلہ ہے؟ 

جواب

"نثار "  اگر فارسی زبان کالفظ  لیا جائے تو اس کے معنی ہیں "قربان" اس اعتبار سے "نثار اللہ"  کا معنی ہوگا "اللہ پر قربان ہونے والا"۔

اور اگر "نثار"  عربی زبان کا لفظ مانا جائے تو اس کے معنی ہیں بکھیرنا، نثر میں گفتگو کرنا، اس صورت میں "نثار اللہ"  کامعنی ہوگا   "اللہ کی باتیں کرنے والا"۔

بہر صورت یہ نام رکھنا درست ہے ، لہذا آپ کےنام میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،  کسی اچھے طبیب سے علاج کرائیں۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144107200107

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں