بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی ﷺ پر کچرے پھینکنے والی خاتون کا واقعہ درست ہے یا نہیں؟


سوال

کیا ایک خاتون کا حضرت محمد ﷺ پر کچرا پھینکنے کا واقعہ جھوٹ ہے؟

ایک صاحب کے بقول گستاخ رسول کے لیے  کوئی معافی نہیں، اور یہ واقعہ غیر مسلموں کا پھیلایا ہوا ہے۔

جواب

گستاخِ رسول کے لیے معافی ہے یا نہیں؟ یہ ایک الگ مسئلہ ہے۔

باقی سوال میں جس واقعہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، یعنی نبی کریم ﷺ پر ایک عورت کے کچرا پھینکنے کا واقعہ، تو  وہ واقعۃً درست نہیں ہے، مذکورہ واقعہ حدیث کی معتبر کتابوں میں نہیں ملتا،  بلکہ کسی ضعیف روایت میں بھی اس طرح کا کوئی واقعہ مذکور نہیں ہے، لہٰذا اس واقعہ کو رسول اللہ ﷺ کی طرف منسوب کر کے بیان کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200796

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں