کیا نبی زندہ ہیں؟ اگر نہیں تو پھر ہم اذان میں یہ کیوں کہتے ہیں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، اور نماز میں کیوں کہتے ہیں کہ وہ اللہ کے رسول ہیں جب کہ وہ زندہ ہی نہیں؟
نبوت ان اوصاف میں سے ہے جو صاحب وصف کی وفات سے زائل نہیں ہوتے ہیں، جیسا کہ کسی کا باپ ہونا ایسا وصف ہے کہ اس شخص کے مر جانے کے بعد بھی اس کے باپ ہونے کی حیثیت برقرار رہتی ہے۔کلمہ، اذان اور نماز وغیرہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا اقرار کیا جاتا ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دنیوی وفات کے ساتھ بھی برقرار ہے۔جہاں تک دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد کی زندگی کا تعلق ہے تو انبیاء کرام کو اپنی قبور مبارکہ میں حیات حاصل ہے اور یہی اہل سنت والجماعت کا عقیدہ ہے۔
فتوی نمبر : 143610200028
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن