بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی کریم ﷺ کے نکاح سے متعلق کتاب


سوال

نبی کریم ﷺ کے نکاح کے بارے میں تفصیلی علم والی کتاب بتادیں، جس میں نبی کریم ﷺ کی شادی کا سارا واقعہ اور حالات موجود ہوں۔

جواب

رسول اللہ ﷺ کی  گیارہ ازواجِ مطہرات ہیں، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے آپ ﷺ کا نکاح نبوت ملنے سے پہلے ہوا جب کہ رسول اللہ ﷺ کی عمر پچیس سال تھی، اور سب سے آخری نکاح سنہ 7 ہجری میں ’’عمرۃ القضاء‘‘ کے موقع پر حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا سے ہوا، جب کہ آپ ﷺ کی عمر مبارک  تقریباً 59 سال تھی۔ 

یہ نکاح مختلف اوقات اور عمر کے مختلف حصوں میں مختلف احوال میں ہوئے، سب کے احوال اور کیفیات یک ساں نہیں ہیں، ان سب کی تفصیلات سیرت اور ازواجِ مطہرات کی سوانح پر لکھی گئی کتب میں موجود ہیں۔

کتبِ سیرت میں ’’سیرت المصطفٰی ﷺ‘‘،  اور ازواجِ مطہرات کی سیرت پر لکھی گئی کتابوں میں مولانا اسحاق بھٹی صاحب کی کتاب ’’ازواجِ مطہرات‘‘ مطالعہ کی جائے.  فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201643

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں